Chinot City
منگل , 22 ستمبر 2020ء
(339) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لاہور روڈ ہرسہ شیخ میں پختون بستی اور ساڑ والا موڑ کا دورہ بھی کیا۔ پولیو ٹیموں کی دستیابی اور بچوں کے ہاتھوں پر حفاظتی قطرے پینے کی تصدیق کےنشانات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ سب کے مفاد میں ہے اور ہم سب نے مل کر اپنی نسل کو بچانا ہے تو پولیو کے قطرے ضرور اپنے بچوں کو پلوائیں ۔