Chinot City
جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء
(200) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی نےفلیگ مارچ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض، ڈی پی او بلال ظفراور آرمی افسران کی قیادت میں فلیگ مارچ ڈی پی او دفتر سے شروع ہوا۔ فلیگ مارچ ضلع کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک پراختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں پاک فوج، تمام تھانوں کی پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 15 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔