Chinot City
جمعرات , 17 دسمبر 2020ء
(408) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ اور اسکے گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تھانہ چناب نگر کے علاقہ دارالایمن میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شور مچانے پر 1 شخص کو گولی مار دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 4 ملزمان رات کے وقت ایک نجی کمپنی کے ٹاور سے متعلق بیٹریاں چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ موقع پر موجود شخص نے انھیں دیکھ کر شور مچا دیا۔ ملزمان نے اس شخص پر گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔