بدھ , 21 اکتوبر 2020ء
(304) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے لاہور روڈ پر واقع محلہ خیر پور میں گھر کی تعمیر کے دوران کمرے کی چھت گر گئی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ علاقے کے لوگوں نے طبی امداد دینے کے لیے ریسکیو عملے کو کال کی جس پر عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔ زخمی شخص کا نام ناصر حسین ولد زاکر حسین بتایا گیا۔