Chinot City
جمعہ , 18 دسمبر 2020ء
(450) لوگوں نے پڑھا
چینوٹ میں فیصل آباد روڈ پر حسن مرتضیٰ پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار نے راہ گیر کو ٹکر مار دیجس سے راہگیر زخمی ہوگیا جب کہ موٹر سائیکل سوار شہزاد خان ولد شفااللہ جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نےموقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور لواحقین کے آنے پر میت کو انکے حوالے کردیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت نزیر احمد ولد گوہر دین کے نام سے ہوئی۔