Chinot City
اتوار , 18 اکتوبر 2020ء
(464) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر کھائی ہیرہ کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ سے ٹکر ہوئی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا۔ مرنے والے شخص کا نام امجد جبکہ زخمی وہنے والے شخص کا نام جاوید بتایا گیا۔