اتوار , 03 جنوری 2021ء
(545) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ پولیس میں افسران کے تبادلے کردئیے گئے۔ افسران کو مختلف تھانوں میں تعینات کیاگیا۔ تھانہ لنگرآنہ کے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر عارف حسین کو ایس ایچ او تھانہ محمد والا، ایس ایچ او تھانہ رجوعہ انسپکٹر محمد یونس کو تھانہ پولیس لائن، انچارج سی آئی اے سٹاف سب انسپکٹر محمد افضل کو ایس ایچ او تھانہ چناب نگر، سب انسپکٹر تھانہ صدرنوید احمد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ رجوعہ، ایس ایچ او تھانہ محمد والا سب انسپکٹر اسد عباس کو تھانہ سٹی اور ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر طاہر محمود کو انچارج سی آئی اے سٹاف تعینات کر دیا گیا۔