ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چنیوٹ میں مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی تیاریاں جاری

چنیوٹ میں مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی تیاریاں جاری
Chinot City پیر , 27 جولائی 2020ء (324) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد ریاض نے مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈسپوزل ورکس جھنگ روڈ اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورموسم برسات کے دوران کام کرنے والی مشینری اور گاڑیوں کی موجودگی و نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے اخراج  کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن رانا نواز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔  ڈپٹی کمشنر نے ان علاقوں میں موسم برسات کے دوران ڈسپوزل ورکس پر میونسپل کارپوریشن کی متعلقہ مشینری اورگاڑیوں کو فنکشنل رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے تیز رفتار اخراج کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسزکی فراہمی کے لئے میونسپل کارپوریشن دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ مون سون موسم جاری ہے اس موسم میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظرتمام ترانتظامات کو چوکس رکھا جائے تا کہ شہری ایم سی کی کارکردگی سے مطمن ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے مون سون سیزن کے دوسرے سپیل کے دوران بھی سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now