Chinot City
جمعہ , 20 نومبر 2020ء
(290) لوگوں نے پڑھا
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر کھیل تیمور خان بھٹی نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول میکنزیم کے جائزہ بارے اجلاس کی صدرات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمّد ریاض، ڈی پی او بلال ظفر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں ، اسسٹنٹ کمشنرزفضل عباس ، غزالہ کنول و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے صوبائی وزیر کھیل تیمور حیات بھٹی کوضلع میں پرائس کنٹرول میکنزیم کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی وزیر کھیل نے مارکیٹوں اور بازاروں میں آٹے اور چینی کی دستیابی اور اشیا ء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد کرانے کی تاکید کی اورکہا کہ فلور ملز سے سپلائی ہونے والے آٹے کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے،ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروائے ۔ اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،بعد ازں صوبائی وزکھیل تیمور خان بھٹی نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی کو بھی چیک کیا ، ٹائیگرز فورس کے رضا کار بھی موجود تھے ،انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا ہے اور میں نے سہولت بازاروں سمیت مختلف سیل پوائنٹس اور مقامی فلور ملز کا وزٹ کیا ہے اور چیزوں کی دستیابی کا از خود جائزہ لیا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چند عناصر کی جانب سے یہ پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ آٹا اور چینی مارکیٹوں سے غائب ہیں اور مہنگے داموں پر فروخت ہو رہی ہیں ۔ یہاں پر آٹا اور چینی اور اشیاء خوردونوش رعاءتی قیمت پر موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کی ہدایت کی ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے ۔