Chinot City
ہفتہ , 12 دسمبر 2020ء
(306) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے محکمہ صحت کے ای پی آئی ویکسینیٹر کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افراد کی اداروں میں کوئی جگہ نہیں۔ اپنا قبلہ درست کریں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل، ڈپٹی ڈی اومحکمہ صحت اور ضلع بھر کے ای پی آئی ویکسینیٹر نے شرکت کی۔ سی او محکمہ صحت اور ڈی ایچ او نے ای پی آئی ویکسینیٹر کی یونین کونسل وائز سابقہ اور رواں ماہ کی کارکردگی کے بارےمیں بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کارکردگی نہ دکھانے والے 2ویکسنیٹر کو معطل کر کے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیےاور کہاکہ ایسے افراد حکومتی خزانے پر بوجھ ہیں ان کواداروں سے نکال باہر کریں گے، اب جو کام کرے گا وہی رہے گا۔ اجلاس کے اختتام پر سختی سے ہدایت کی کہ ہر ویکسینیٹر اپنا ہدف ہر صورت پورا کرے اور اپنی اپنی یونین کونسل کےہرعلاقہ کا بار بار وزٹ کرے تاکہ کوئی بھی بچہ زیرو ڈوزبچہ نہ رہے۔