Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(291) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے اڈہ پٹھان کوٹ سے آئے ہوئے بیوپاری نصرت ولد شہادت اورنور اکبر ولد محمد یار اقوام کمہار ساکنان اڈہ پٹھان کوٹ،جھنگ روڈ سے جانور لے کر منڈی آۓ ہوۓ تھے، جہاں پر انہوں نے جانور بیچنے تھے ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں پر کچھ ٹھگوں نے ان کو نشہ آور مشروب پلا کر ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے نقدی اور ایک جانور لے اڑے، بے ہوش دیکھ کر موجود لوگوں نے ان کے گھر اطلاع کی، اطلاع ملتے ہی فوری گھر والے وہاں پہنچے اور انکو سول ہسپتال پہنچایا، جہاں پر ایک بندے کو ہوش آ گیا ہے، جبکہ دوسرا ابھی بے ہوش ہی ہے۔ اس موقع پر منڈی میں بیوپاری حضرات میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔