منگل , 10 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

مسائل کے حل کےلیے شہری 22 ستمبر کے دھرنے میں شریک ہوں، جماعت اسلامی چنیوٹ

 مسائل کے حل کےلیے  شہری 22 ستمبر کے دھرنے میں شریک ہوں، جماعت اسلامی چنیوٹ
Chinot City جمعہ , 18 ستمبر 2020ء (317) لوگوں نے پڑھا
22ستمبر کو ہونے والے دھرنا میں شہر بھر کی تمام تنظیمات بھر پور شرکت کریں گی چنیوٹ ضلع کے چاروں ہائی وے روڈز ون وے ہو کر نہ بننا چنیوٹ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے عوام اپنے حقوق کے حق کی خاطر دھرنے میں شریک ہونگے  پنجاب حکومت فوری طور پر روڈ بنانے کیلئے فنڈز کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی امیر محمد اسلام خان تاجر رہنما مہر شاہد علی، پیپلز پارٹی کے رہنما ملک خلیل احمد نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری عثمان حیدر آرائیں صدر ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن چنیوٹ اور چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین بھی موجود تھے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اسلام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22ستمبر کو چنیوٹ ضلع کی عوام اپنے حق کی خاطرسٹرکوں پر نکلیں گے اور پر امن احتجاجی دھرنے میں شریک ہونگے اس سلسلہ میں تمام سیاسی سماجی تجارتی اور وکلا و صحافتی تنظیموں کے ذمہ داران سے رابطہ مہم جاری ہے چنیوٹ ضلع کی چاروں ہائی وے روڈز شاہراہیں خستہ حالی کاشکار ہوئی پڑی ہیں سٹرکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں پنجاب حکومت چنیوٹ ضلع کی عوام نظر انداز کر رہی ہے اپنے حق اور حقوق کی خاطر دھرنا دے رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں چاروں ہائی وے روڈ کو ون وے بنانے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کا کردار قابل تحسین ہے اس موقع پر دیگر رہنماؤں مہر شاہد، ملک خلیل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ کی عوام22ستمبر بروز منگل بوقت 11بجے دن ڈی سی آفس کے باہر دھرنادیں گے شہری تنظیمات بھرپور شرکت کریں جبکہ ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین صدر چوہدری عثمان حیدر آرائیں نے 22ستمبر کو ہونے والے پر امن دھرنے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now