پیر , 28 دسمبر 2020ء
(550) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ ٹبہ کمانگراں میں جیلبی چوک پر 1 ماہ سے نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے جس کے باعث گردونواح کے علاقوں کے گٹر ابل ابل کر ایک ندی کا منظر پیش کرنےلگے۔ گندہ پانی روڈ اور گلیوں میں جمع ہونے کے بعد اب رہائشیوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہونا شروع ہو چکا ھے۔ اہل علاقہ اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ گٹر کے گندے پانی سے گزرنا ایک نہایت تکلیف دہ عمل ہے جبکہ اسکی بدبو سے کئی قسم کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ خواتین، بچوں، بزرگ افراد اور نمازیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھی اس مسئلے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اہل علاقہ نے ضلعی حکومت سےاپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔