Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(158) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں وزیر اعظم گرین پاکستان پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے پودا لگا کر کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورنس حسن علی قاضی ڈسٹرکٹ صدر پی ٹی شوکت علی تھہیم اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر "وزیر اعظم گرین پاکستان پروگرام" چنیوٹ عابد زین کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اور وزیر اعظم کرونا والنٹیٸر ٹاٸیگر فورس کے ممبران اور پی ٹی آئی چنیوٹ کی سٹی تحصیل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی سی چنیوٹ نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے فیز 2 میں ضلع چنیوٹ میں چھ لاکھ پودے لگانے کا ہدف ملا ہے اور اور اس سلسلےمیں ٹاٸیگر فورس کے رضاکاروں کی معاونت سے ضلع بھر میں شجر کاری کی منظم اور بھر پور مہم چلاٸی جائے گی۔