Chinot City
بدھ , 06 جنوری 2021ء
(726) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات میں بااثرزمیندار کے ڈیرے سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ جائے وقوع پر ابتدائی تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت ہیلتھ ورکر آسیہ بی بی دختر اللہ یار کے نام سے ہوئی جبکہ مرد کا نام اسد عباس ولد شبیر بتایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہےحسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔