Chinot City
اتوار , 23 اگست 2020ء
(222) لوگوں نے پڑھا
ضلع چنیوٹ میں تین محرم الحرام کوضلع بھر میں 67 مجالس اور 10 جلوس نکالے گئے۔ تمام مجالس اور جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ مجالس اور جلوسوں پر سات سو سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ مجالس, جلوسوں پر تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا تمام پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی ۔ اہم مقامات پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے تھے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ رہی۔ مجالس, جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ عزاداروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفئیسر سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔