Chinot City
ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء
(122) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ چنیوٹ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ ماہ اگست میں 4745 چالان میں 23 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔ چنیوٹ :تیز رفتاری,لاپرواہی سے گاڑی چلانے پرمختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج کیے گئے۔ 139اپلائیڈ فار گاڑیاں،6کالے شیشے ،5سبز نمبر پلیٹ،1نیلی بتی،3پولیس نمبر پلیٹس،430غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کی گئیں،1706اوورلوڈ گاڑیوں،325بغیر لائسنس ڈرائیوران کیخلاف کاروائی کی گئیچنیوٹ :ڈمپرز کیخلاف کاروائی میں 3ڈرائیونگ لائسنس،16روٹ پرمٹ،تیز رفتاری پر 16مقدمات درج کروائے گئے۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے مختلف اڈوں پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر بھی دیے۔ ڈی ایس پی ٹریفک انجم شہزاد کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے اقدامات جاری ہیں۔ ٹریفک کے قوانین کی پابندی میں شہریوں کا اپنا ہی فائدہ ہے