جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چنیوٹ کے ایک گاوں میں ماں اپنے بیٹے کو کچرے میں پھینک کر فرار

چنیوٹ کے ایک گاوں میں ماں اپنے بیٹے کو کچرے میں پھینک کر فرار
Chinot City جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء (149) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے بھوانہ کے محلہ ارشاد والا میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں سنگدل ماں اپنے چھ ماہ کے بچے کو کچرےمیں پھینک کر گھر سے فرار ہو گئی. اہل محلہ کو معلوم ہونے پر لوگوں نے اس لاوارث بچے کو  کچرے میں سے اٹھایا تو اس کے گلے میں سے ایک خط برآمد ہوا۔ جس میں ملزم نے لکھا تھا کہ میرا نام بصری ہے اور میں چک نمبر 225 قیمے کے چک کی رہائشی ہوں. میرا شوہر اقبال ایک بدمعاش قسم کا آدمی ہے میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی. میں اپنی مرضی اور خوشی سے گھر سے جا رہی ہوں. مجھے اولاد کی ضرورت نہیں ہے. میں اس بچے کو اس کے والد کو واپس کرتی ہوں ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ اس بچے کو اس کے والد اقبال کے حوالے کر دیں. محلے داروں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس تھانہ بھوآنہ موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو اپنی تحویل لیکر مزید کاروائی شروع کر دی۔
  • جرم
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now