Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(546) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے ضلعی صدر انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن ملک عرفان طفیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام اور تاجروں کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے کریانہ سٹوروں پر 70روپے کلو چینی فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے سرکاری ریٹ بھی 70روپے کردیا گیا ہے لیکن حقیقت میں صرف تین دنوں کے اندر چینی فی بوری پانچ سو روپے تک اضافہ ہوگیا ہے ملیں ہول سیل ڈیلرز کو85روپے کلو سے کم چینی دینے کو تیار نہیں ہول سیل ڈیلر 85روپے خرید کر عام تاجر کو 70کیسے دے اور عام تاجر ہول سیل ڈیلر سے 90روپے کلو چینی خرید کر عوام تک 70روپے کلو کیسے فروخت کرے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی ناقص پالیسیاں تبدیل کرنا ہونگیں ہر شہر میں ایک ایک سیل پوائنٹ بنا کر عوام کی ہمدردی نہیں جیتی جاسکتی بلکہ مستقل پالیسی بنا کر اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے اس لیے ضلعی انتظامیہ تاجروں پر ظلم بند کرئے یہ نہ ہو کہ کریانہ تاجر ہڑتال کرتے ہوئے سٹرکوں پر نکل آئیں اور لوگوں کو کھانے کے لالے پڑ جائیں