Chinot City
منگل , 05 جنوری 2021ء
(368) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی جانب سے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر تین معاون سب انسپکٹروں کو ضلع بدر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تینوں پولیس ملازمین پر لاکھوں روپے رشوت لےکر تفتیش پر اثر انداز ہونے اور رقم کے عوض زمینوں پر قبضہ کرانے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر یونس کو اینٹی کرپشن نے بھی رشوت لیتے رنگے ہاتھو ں گرفتار کیا تھا۔ تینوں کو آر پی او فیصل آباد کی ڈسپوزل پر بھیجوا دیا گیا اور ریجنل پولیس افسر کے آفس رابطہ کرنے کا حکم
دیا گیا۔ ضلع بدر ہونےوالے افسران میں یونس کلیار، آصف علی اور عنایت اللہ شامل ہیں۔