Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(284) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق تحصیل چینیوٹ کے محلہ غفور آباد شالیمار پارک روڈ پر واقع شہر کا واحد پلے گراؤنڈ محکمہ میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا گندے پانی کا جوہڑ جہاں ڈینگی کی افزائش کا موجب بن رہا ہے وہیں تعفن اور بدبو کے باعث اہل علاقہ سانس اور جلدی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوے کہنا تھا کہ شہر بھر کا کچرا یہاں پھینکا جا رہا ہے یہاں بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پلے گراؤنڈ آباد کیا ہے جو ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے یہاں واقع گرلز ہائی سکول میں جانے والی بچیاں تعفن اور گندگی گے باعث سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں علاقے میں تعفن اور بدبو کے باعث موزی امراض نے پنجے گاڑ رکھے ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوے علاقے کی صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے-