Chinot City
جمعہ , 25 دسمبر 2020ء
(427) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں چک نمبر 185 بھٹیاں والا میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورللیرا ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مفت آنکھوں کے علاج کا کیمپ لگایا گیا جس میں 200 آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 28 موتیا کے مریضوں کو آپریشن کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ شہریوں کو ادویات اور لینس مفت فراہم کئیے گئے جبکہ معائنہ اور آپریشن بھی مفت کیے گئے۔ مریضوں کا معائنہ ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد خالق ڈوگر نے کیا۔ اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ضلعی صدر محمود سکندر سلطانی نے کہا کہ الحمداللہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی آنکھوں کا علاج اور مفت آئی کیمپ لگانے والی سب سے بڑی تنظیم ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ہم سے تعاون کرے تاکہ نابینا لوگوں کی مدد کی جاسکے۔