Chinot City
ہفتہ , 19 ستمبر 2020ء
(382) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ ضلع کی چاروں بڑی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں روڈز خراب ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے پنجاب حکومت فوری طور پر چنیوٹ ضلع کی چاروں سڑکوں کو ون وے کر کے تعمیر کرے ان خیالات کااظہار میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے سابق چیئرمین مہر محمد خالد، سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل چنیوٹ سید نورالحسن شاہ، مزدور محاذ پاکستان چنیوٹ کے نائب صدر چوہدری ہاشم علی، ڈسٹرکٹ ممبر انسانی حقوق ہیومن رائٹس ہارون سلوترا اور چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیر زادہ اقبال حسین نے پرنٹ میڈیا کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چنیوٹ مہر محمد خالدنے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ چنیوٹ شہر کو ضلع بنے گیارہ سال کا عرصہ بیت گیا ہے ابھی تک چنیوٹ ضلع کے چاروں ہائی وے روڈز ون وے ہو کر نہ بن سکے ہیں سرگودھا فیصل آبادروڈ پنڈی بھٹیاں روڈ اور جھنگ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجا ب فوری طور پر روڈز کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اعلان کرے سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل چنیوٹ سید نورالحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ ضلع کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے حکومت فوری طور پر چاروں ہائی وے روڈز کو ون وے کر کے بنائے چنیوٹ کی عوام روڈز خرابی کی وجہ سے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں جبکہ مزدور محاذ کے نائب صدر چوہدری ہاشم علی کا کہنا تھا کہ روڈز ون وے ہو کر بننا بہت ضروری ہے کوئی دن ایسا نہیں جس دن کوئی حادثہ رو نما نہ ہو ا ہو روڈز کی خرابی کی وجہ سے چنیوٹ میں فرنیچر انڈسٹری تباہ ہوئی پڑی ہے لوگوں نے چنیوٹ کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے ڈسٹرکٹ ممبر انسانی حقوق ہارون سلوترا اور چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیر زادہ اقبال حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار روڈز کی خستہ حالی کا نوٹس لیں چنیوٹ ضلع کی عوام مشکلات کا شکار ہے اگر فوری طور پر روڈز ون وے کر کے نہ بنائے گئے تو مزید حادثات ہوتے رہیں گے چنیوٹ کی بڑی شاہراہوں پر سفر کرنا کسی خطرے سے کم نہیں پنڈی بھٹیاں روڈ اور فیصل آبادروڈ پر جگہ جگہ کئی کئی فٹ کے گڑھے پڑے ہوئے ہیں لہذا پنجاب حکومت فوری طور پر روڈز کی تعمیر کیلئے فنڈ مختص کرے پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دستخطی مہم کے سلسلہ میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے وزیرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو مطالباتی لیٹر بھی ارسال کئے گئے۔