جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پولیس سے ریٹائر ہونے والے افسران وملازمین کیلئے الوداعی تقریب

پولیس سے ریٹائر ہونے والے افسران وملازمین کیلئے الوداعی تقریب
Chinot City جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء (221) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ  میں محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے افسران وملازمین کیلئے ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او بلال ظفر،ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین،ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد رمضان اور دیگرافسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کا کہنا تھا کہ آج کا دن آپ سب کیلئے آج کا دن بہت اہم اور خوشی کا دن ہے۔ میں آئی جی پنجاب کی جانب سے آپ سب کا مشکور ہوں جنہوں نے بڑی محنت،ایمانداری سے اس مشکل نوکری کو سرانجام دیا۔ آپ پنجاب پولیس کے محسن ہیں،ہم سب آپک کے مشکور ہیں۔ ایک پولیس افسر اگر دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دے،مظلوم کی دادرسی کرے تو یہ بہت نیکی کا عمل ہے۔ پولیس یونیفارم پہننے کے بعد ہم سب آپس میں وردی کے رشتہ سے منسلک ہوجاتے ہیں۔وردی کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ آئندہ زندگی میں آپ لوگوں کو کوئی بھی کام ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمیں عمردراز ایس آئی،کانسٹبیل حاکم علی،کانسٹیبل اللہ دتہ،کانسٹیبل محمد علی،کانسٹیبل محمد یوسف،کانسٹیبل محمد اشرف،کانسٹیبل مظہر عباس،کانسٹبل خضر حیات شامل ہیں۔ ریٹائیر ہونے والے افسران و ملازمین تواضع بھی کی۔ ڈی پی او بلال ظفر نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کیساتھ رخصت کیا۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now