منگل , 10 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

بیرونی طاقتیں ملکی حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان

بیرونی طاقتیں ملکی حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان
Chinot City جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء (480) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ: مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے بیرونی طاقتیں ملکی حالات خراب کرنا چاہتی ہیں ہمیں اتحاد بین المسلمین پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اپنے مسلک پر قائم رہے ہوئے کسی دوسرے مسلک کی دل آزاری نہ کی جائے ان خیالات کااظہار بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی اور بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر حسن رضا، ممتاز عالم دین اور ڈویثرنل رہنما بین المذاہب امن کمیٹی صاحبزادہ قاری مبشر محمود مولانا خلیل احمد اشرفی، سید احسان علی شاہ، قاری محمد ایوب چنیوٹی، صاحبزادہ خواجہ معین الدین، شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ، ضلعی کوآرڈینٹر پیر زادہ اقبال حسین، محمد منشاء، وائس چیئرمین میاں دلدار حسین ودیگر مقررین نے عثمانیہ ہوٹل چنیوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام مسالک کے جید علما کرام کو ایک پلیٹ فار م پر متحد ہو کر کام کرنا ہو گا بیرونی عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ہم سب کو مل کر اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران اور تمام مسالک کے علما کرام اتحاد بین المسلمین کا درس دیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے تمام تر فروعی اختلافات بھلا دیں اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اس موقع پر دیگر مسالک کے جید علما کرا م مولانا ملک خلیل احمد اشرفی، سید احسان علی شاہ،صاحبزادہ خواجہ معین الدین، قاری محمد ایوب چنیوٹی نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے ہم سب مل کر کام کریں گے اور دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی اداروں کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں تقریب کے اختتام پر معروف سماجی شخصیت محمد منشاء کو بین المذاہب امن کمیٹی ضلع چنیوٹ کو ضلعی ممبر نامزد کرتے ہوئے ان کو نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
  • مذہب
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now