Chinot City
پیر , 21 دسمبر 2020ء
(449) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈی پی او بلال ظفر کی زیر صدرارت جرائم کے خاتمے کی روک تھام کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام تھانوں کےافسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام تھانوں کے زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا اوران مقدمات کے ذریعے پولیس کی کارکردگی کو جانچا گیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہےاور ہم جذبہ خدمت سے سرشار ہوکر قانون کو برابری کی سطح پر نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔