Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(333) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے پولیس کے تعاون سے مین سمندری روڈ چک نمبر 249 ر- ب جہانگیر موڑ پر غیر قانونی اور خود ساختہ مویشی منڈی ختم کرادی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اوربیوپاری مقرر کردہ مویشی منڈی پر ہی جانور فروخت کریں۔ عمر مقبول کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے احتیاط سب کے لیے ضروری ہے۔ تاکہ عالمی وبا سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے ۔