Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(463) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ شہر جو ہاتھ سے تیار کردہ لکڑی کے فرنیچر ، چمڑے اور ٹیکستائل مصنوعات کے حوالے سے جانا ہے، وہ زرد دھات کی (دوبارہ) دریافت سے متاثر نہیں ہوا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ دنیا میں لوہے اور تانبے کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے۔ ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اگر چینیوٹ سے سونا کیا لوہے کے ذخائر بھی دریافت ہوگئے تو ہمارے بچوں کو ملازمتوں کی تلاش کے لیے لاہور یا کراچی نہیں جانا پڑے گا۔ جھنگ بائی پاس پر ایک مقام پر چینی ورکرز کی حفاظت پرمامور ایک پولیس اہلکار نے بھی اسی طرح کے شبہات کا اظہار کیا " کچھ نمونوں میں سونے کے ذرات ملے ہیں، مگر آپ بھی جانتے ہیں کہ ان چٹانوں میں سونے کی موجودگی کے مقابلے میں شور زیادہ ہورہا ہے۔ میٹالورجیکل کارپوریشن آف چائنا (ایم سی سی) مختلف مقامات پر ڈرلنگ کررہی ہے اور اس نے چنیوٹ کے ارگرد سے نمونے اکھٹے کیے ہیں۔