Chinot City
بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(256) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر شیخ نے تھانہ بھوآنہ, لنگرآنہ,چوکی دوست محمد اور چوکی جامعہ آباد کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ریکارڈ چیک کیا اور فرنٹ ڈیسک ورک کا جائزہ لیا۔ پولیس افسران و ملازمین کو اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ تھانے میں عوام کے مسائل کا بروقت حل اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔