Chinot City
اتوار , 03 جنوری 2021ء
(367) لوگوں نے پڑھا
سانپ ایک ایسا جانور ہے کہ اسے دیکھ کر ہی انسان کی جان حلق میں آجاتی ہے کیونکہ یہ ایک موذی جانور ہے جو اگر کاٹ لے تو انسان چند منٹوں میں ہی علاج میسر نہ ہونے پر مر سکتا ہے اور جب ایک سےزیادہ سانپ ایک ہی جگہ سے نکلنے لگیں تو خوف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا چنیوٹ کے جھمرہ روڈ پر واقع طالب کالونی میں جہاں رجوعہ لنک نہر سے درجنوں سانپ اچانک برآمد ہوئے جن کو دیکھنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے وقت رہتے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد سانپوں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔