Chinot City
منگل , 01 ستمبر 2020ء
(541) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ ضلع میں تعینات ہونے والے پہلے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد ریاض حسین نے تقرری کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کا دورہ کیا۔ جہاں ان کا صدر پریس کلب شاہد محمود چوہدری اور سابق صدر پریس کلب سرور علی چوہدری سمیت دیگر نے استقبال کیا اور انہیں چنیوٹ میں خوش آمدید کہا۔ ان سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران سے تعارفی نشست ہوئی اس موقع صدر پریس کلب چوہدری شاہد محمود، سابق صدر سرور علی چوہدری ،نائب صدر ڈاکٹر خالد یسین اور فنانس سیکرٹری مہر شوکت علی ڈاہر،انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عامر صدیقی،صحافی چوہدری ناصر چھجو، حاجی اکرم ساگر چوہدری، ڈاکڑ طاہر رشید سیال ،توصیف الرحمن کانجو،ساجد منیر کالرو،سید مدٹر کاظمی،ڈاکٹر خالد ،ملک سلیم اختر گلوتر، طلحہ شبیر،، ظہیر سپراء ، عالمگیر منیر، دلشاد، آصف انصاری، قیصر وینس اور دیگر صحافیوں نے اپنا تعارف کروایا اس موقع پر محمد ریاض ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ ہم ہر ممکن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ساتھ تعاون کریں گے اور پریس کلب سے بھی تعاون کے متمنی ہوں گے میرا کردار آپ اور اداروں کے درمیان پل کا ہے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا. واضح رہے کہ چنیوٹ کے ضلع بننے کے بعد 12 سال کا طویل عرصہ گزرنے پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ,پبلک ریلیشن آفیسر کی خالی آسامی پر پہلی تعیناتی ہے