Chinot City
ہفتہ , 12 دسمبر 2020ء
(352) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں حکومت پنجاب کے اولین مقصد کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ چک نمبر 128ج ب میں کارروائی کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی 203 کنال سرکاری زمین واگزار کروالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران عصمت پنوں اور ڈی ایس پی کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار خواجہ ندیم، مینجر محکمہ اوقاف اظہر فرید، ریونیو افسران اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔سرکاری زمین کو عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے اپنی تحویل میں لے رکھا تھا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران عصمت پنوں کی نگرانی میں زمین پر غیر قانونی طور پر کی گئی تعمیرات کو بھی گرا دیا گیا ، اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔