Chinot City
منگل , 05 جنوری 2021ء
(482) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے رات کو اچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے سردی کے موسم میں بے گھر اورمسافر حضرات کو رات گزارنے کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور انکے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔ صاف گرم بستروں کی موجودگی، کھانے کے معیار اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ پناہ گاہ میں عارضی قیام پذیر افراد سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔