جمعرات , 31 جولائی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا مرکزی سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا مرکزی سبزی اور  فروٹ منڈی کا دورہ
Chinot City بدھ , 21 اکتوبر 2020ء (365) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے صبح سویرے شہر کی مرکزی سبزی اور  فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اشیاء کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر تمام سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی، کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیا۔ منڈی میں کسان پلیٹ فارم پر بھی انتظامات و سہولیات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ منڈیوں اور بازاروں کی مسلسل نگرانی کے باعث سبزیاں اور پھل عوام کو سستے داموں فراہم کرنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ منڈیوں سے مڈل مین کے کردار کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ای اے ڈی اے کو ہدایت کی کہ جو اشیاء جس قیمت پر نیلامی کیلئے پیش کی جائیں انہیں اوپن مارکیٹ میں اسی ریٹ اور کوالٹی کے ساتھ موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ آڑھتیوں اور تاجروں کو من مانی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی البتہ انکے جائز مفادات کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ عوام کو ہر طرح سے سکون فراہم کرنا ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
  • انتظامیہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now