Chinot City
بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(295) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایات پر ممکنہ سموگ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں انتظمات کیے گئے۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں اور کسانوں سمیت شہریوں میں احتیاطی وحفاظتی تدابیر کے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرمحکمہ زراعت کے افسران اور عملے نے پینافلیکس اور بینرز تقسیم کیے جن کے ذریعہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور فصلوں کی باقیات کو نہ جلانے کی اپیل کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت محفوظ احمد نےکہا کہ شہری ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے اپنا معاشرتی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی و احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم اسموگ کے خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پنجاب حکومت کی طرف سے سخت پابندی عائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو قبل از وقت بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے شہریوں کو تاکید کی کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کو تیز کیا جائے ۔