Chinot City
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء
(402) لوگوں نے پڑھا
. ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ قائد اعظم اکیڈمی چنیوٹ میں انسداد ڈینگی سیمینار کی صدارت کی ۔ پروفیسرڈاکٹر وسیم عباس شعبہ انٹامالوجی ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، اے ڈی سی جی عمران عصمت پنوں ،اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین،فضل عباس، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ غلام حسین بھی ہمراہ تھے، سیمینار میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل، ڈاکٹر امیر علی، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین .ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان کے علاوہ ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ نے شرکت کی ۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے جملہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے جبکہ شہریوں میں انسداد ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا احساس برقرار رکھنے کے لئے تشہیر کے تمام ترذراءع بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ڈینگی کی افزائش کے ذراءع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے، پروفیسرڈاکٹر وسیم عباس شعبہ انٹامالوجی ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آبادنے ہیلتھ سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کے لئے تمام محکمے اپنا بھرپورکردار ادا کریں ، انکا کہنا تھا کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے شہریوں کو آگاہی دیں کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کو سٹور نہ کریں اگر سٹور کرنا بھی پڑے تو پھر اس پانی کو ڈھانپنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا اس سلسلہ میں بہت اہم رول ہے، ڈینگی مچھروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔