Chinot City
اتوار , 23 اگست 2020ء
(271) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے ڈی پی او سید حسنین حیدر کے ہمراہ دریائے چناب پر ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر 1122 کے زیر اہتمام بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مس طاہرہ خان نے جملہ افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو کے جوان اپنی پوری مشینری کے ساتھ مکمل طور پر تیاری کیے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ دریا اپنے معمول کے مطابق بہ رہا ہے تاہم مون سون بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چوکس ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کیا گیا ہے ۔ آج دریائے چناب پر ریسکیو 1122 کی جانب سے بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کے وزٹ کے موقع پر ان کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال میں کیے گئے حفاظتی و انتظامی اقدامات کو چیک کیا گیا ہے جو کہ تسلی بخش ہیں ۔ ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔