Chinot City
جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء
(302) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض انسداد کورونا ایس او پیز کو چیک کرنے لئے سرکاری سکولوں میں پہنچ گئے۔وہ گورنمنٹ لیبارٹری ایکسیلنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنیوٹ اور دیگر سکولوں میں گئے اور کلاس رومز میں جاکر طالب علموں کے مابین سماجی فاصلہ کے تحت بیٹھنے کے انتظامات،فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی کو چیک کیا۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پہلے بھی طلبہ سمیت تمام طبقات نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ضرورت اس امر کی ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے کیونکہ کورونا وائرس کا دوبارہ حملہ متوقع ہے جس کا پوری احتیاط سے مقابلہ کرکے شکست دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے بہن بھائیوں ودیگراہلخانہ کو صفائی ستھرائی اور بار بار ہاتھ صابن سے دھونے کی تلقین کرتے رہیں تاکہ وائرس کو حملہ کرنے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا لہذا ذمہ داری سے احتیاطی وانسدادی تدابیر پر عمل پیرا رہا جائے ۔ انہوں نے سکولوں میں صفائی انتظامات بھی چیک کئے اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایکٹنگ سی او ایجوکیشن ڈاکٹر خادم حسین و دیگر بھی موجود تھے۔