منگل , 10 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

دسمبر میں سرگودھا فیصل آباد روڈ کی تعمیر شروع ہو جائے گی، شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ

دسمبر میں سرگودھا فیصل آباد روڈ کی تعمیر شروع ہو جائے گی، شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ
Chinot City جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء (642) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ: موجودہ حکومت عوام کی بہتری ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے دسمبر میں سرگودھا فیصل آباد روڈ کی تعمیر شروع ہو جائے گی پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق پورا اترے گی پی ٹی آئی رہنما طاہر آصف چوہدری کی پولیس حراست میں ہلاکت پر احتجاج کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے پرنٹ میڈیا کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان  کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جار ہے ہیں پنجاب حکومت چنیوٹ ضلع میں سرگودھا فیصل آباد روڈ کی تعمیر دسمبر میں شروع کر دے گی عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کئے جائیں گے چنیوٹ ضلع میں ترقیاتی کام ہونگے پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر بھر پور توجہ دے رہی ہے چناب کالج چنیوٹ  کا کنٹرول جھنگ سے ختم کروا کر ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے سپرد کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں جلد ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چنیوٹ میں عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے سابقہ ادوار میں اس علاقہ کے منتخب نمائندوں نے چنیوٹ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا پی ٹی آئی چنیوٹ ضلع کے عوام کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرے گی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبہ بھر میں  بے پناہ اقدامات کر رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں  انہوں نے پنڈ داد خان  کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے رہنما طاہر آصف چوہدری کی پولیس حراست میں ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کو چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرنے پر اٹھایا گیا اور دوران تشدد ان کی ہلاکت ہوئی جس پر ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now