منگل , 10 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چناب نگر میں مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ میں ختم نبوت تر بیتی کنونشن کا انعقاد

چناب نگر میں مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ میں ختم نبوت تر بیتی کنونشن کا انعقاد
جمعرات , 15 اکتوبر 2020ء (532) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ میں ختم نبوت تر بیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مولا نا قاری محمد سلمان عثمانی اور دیگر مقررین نے شرکت کی۔  مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا  کہ قر آن و حدیث  اور سنت رسول ﷺ سے رو گردانی امت کیلئے پریشانی اور رسوائی کا باعث بن رہی ہے ہمیں برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے نیکی کو عام کر ناہو گا۔  ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں ہے۔  ہماری نا کامی کی سب سے بڑی وجہ قرآن و حدیث سے دوری ہے اس لئے آج ہم مسلمان خوار ہو رہے ہیں۔ کامیابی حاصل کر نے کیلئے مسلمانوں کو دین اسلام اور حضور ﷺ کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل کر نا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں کو ئی جبر نہیں اور یہ اللہ کا پسندیدہ دین ہے جس کو اپنا کر مسلمان دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتا ہے۔ اس موقعے پر مولا نا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ غیروں کے سامنے سر جھکانے والے کبھی  کامیاب نہیں ہو سکتے بلکہ صرف نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے جس کو آج ہم مسلمانوں نے بلکل چھوڑ دیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ کفریہ طاقتیں مسلمانوں پر قبضہ جمانے کے ناپاک سازشیں کررہی ہیں لیکن ہم مسلمان ان سازشوں کو سمجھنے کے بجائے آپس کے اختلافات میں گھر جا تے ہیں۔ ہمیں آپس میں لڑوانے  کیلئے کفریہ طاقتوں نے منصوبے بنائے  ہیں جن کو ہم سب نے مل کر ناکام بنا نا ہے۔ اس موقعے پرمولانا قاری احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ کفارکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں آپس کے اختلافات اور مفادات کو بھلا کر اکھٹا ہونا ہوگا اور دین اسلام کیلئے کچھ کر نا ہو گا وگرنہ دنیا و آخرت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر اور نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں کو تبدیل کر نا ہو گا تب ہی ہماری زندگی میں انقلاب آسکتا ہے اور ہم کفر کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now