Chinot City
ہفتہ , 02 جنوری 2021ء
(288) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں فیصل آباد روڈ پربھٹو کالونی کے قریب کوسٹر اور کار آپس میں ٹکرا گئی جس سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ کوسٹر چنیوٹ سے فیصل آباد جا رہی تھی جبکہ کار چنیوٹ کی طرف آ رہی تھی دھند کے باعث دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کو دھند کے باعث نہ دیکھ سکیں اور آپس میں ٹکرا گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت حامد، فاروق ولد شیر محمد، علی زین ولد حامد فاروق، محمد اشرف ولد عبداللہ، ارشد ولد مرزا، منیر ولد اللہ دتہ، محمد حسنین ولد نور محمد، محمد نوید ولد شبیر اور میمونہ بی بی دختر محمد علی کے نام سے ہوئی۔