بدھ , 28 اکتوبر 2020ء
(319) لوگوں نے پڑھا
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب سید حسن مرتضی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ سہولت بازار میں اہلکار تو موجود ہیں مگرکھانے پینے کی اشیاء موجود نہیں۔ حکومت کے نمائندوں کی طرف سے ہمیں آٹے کی قیمت 860 روپے بتائی جارہی ہے جبکہ بازار میں آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔