بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(315) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پولیس کی طرف سے عملی اقدامات کیے گئے۔ جس میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے لالیاں کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ٹریفک کے مسائل اور حادثات سے بچنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے لیکچرز کا انعقاد کیا جس میں طلباء کو ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ سے ہونے والے نقصانات اور حادثات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس لیکچر میں بچوں کے والدین کو بھی بلایا گیا۔ ڈی پی او چنیوٹ پولیس بلال ظفر نے بچوں کے والدین کو کہا کہ اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔