ہفتہ , 19 دسمبر 2020ء
(317) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے پر 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین 11 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے 6 کلو سے زائد
چرس، شراب، غیر قانونی اسلحہ جن میں دو پستولیں اور بندوق معہ گولیاں شامل ہیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ صدر، تھانہ رجوعہ، تھانہ محمد والا، تھانہ بھوآنہ اور تھانہ لنگرآنہ میں مقدمات درج کر لئے گئے۔