Chinot City
جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء
(320) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے بھوآنہ کے محمدی شریف روڈ پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں زبیر، شہزاد، مبشر،رمضان، سونیا اور یاسمین شامل ہیں۔