Chinot City
بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(341) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد الیاس چنیوٹی نے استعفیٰ پارٹی قیادت کے حوالے کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے اجلاس کے بعد تنظیمی اجلاس تھا جس میں قیادت کے حکم پر استعفیٰ رانا ثناءاللہ کو جمع کرایا الیاس چنیوٹی کا مذید کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا مجھے قبول ہے پارٹی کے فیصلوں کی وفاداری ہر صورت میں نبھاؤں گا۔ نشست پارٹی کی امانت تھی جو استعفے کی صورت میں انھیں واپس لوٹا دی ہے۔