Chinot City
اتوار , 18 اکتوبر 2020ء
(248) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی فیسکو کی لاپرواہی کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ فیصل آباد روڈ پر واقع سریے کی مارکیٹ کے قریب دو ماہ قبل ٹرانسفارمر خراب ہونے رہائشیوں کی طرف سے فیسکو کو اطلاع دی گئی جس پر فیسکو نے وہاں ایمرجنسی ٹرانسفارمر ٹرالی لگا دی تھی جس سے بجلی تو بحال ہوگئی مگر دو ماہ گزرجانے کے باوجود ٹرانسفارمر لگا کر ایمرجنسی ٹرالی کو وہاں سے ہٹایا نہیں گیا۔ قریب کی دوکانوں پر لوہے کا کام کیا جاتا ہے۔ لوڈنگ اور ڈلیوری کے دوران لوہے کے پائپ، انگلارن وغیرہ ٹکرانے سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ والوں نے کہا کہ متعدد بار فیسکو حکام کو درخواست دینے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ تاجروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی ٹرانسفارمر کو ہٹا کر دوسرا ٹرانسفارمر لگانے کی درخواست کی ہے۔