Chinot City
اتوار , 13 دسمبر 2020ء
(275) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے میڈیا نمائندگان کا اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سال 2020 میں عدالت ضبط نرخ نے ناجائزمنافع خوروں کو 1کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیاء خورودونوش کی سرکاری سطح پر مقررکردہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروایاجارہاہے کس کی وجہ سے قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی بھی ہو رہی ہے۔ رواں سال عدالت ضبط نرخ نے ضلع میں 51788 دوکانوں پر جا کر قیمت ناموں کو دیکھا اور سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے 8323 دوکانداروں کو1کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے جبکہ سخت خلاف ورزی پر 155دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں اور 170 گرانفروشوں کو حوالات میں بند کروایا گیا۔ حکومت پنجاب کے اولین مقصد کے مطابق اشیاء خردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے ضلع بھر میں عدالت ضبط نرخ متحرک ہے اور مختلف بازاروں کا دورہ کرکے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مسلسل دیکھ رہی ہے۔ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر پھل، سبزیوں، چینی، آٹا سمیت کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں، انکے معیار اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں اور نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کیے جا رہے ہیں ۔ عدالت ضبط نرخ موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے نرخوں کے بارے میں بھی دریافت کرتی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری اقدام لیتی ہے۔