Chinot City
جمعہ , 18 دسمبر 2020ء
(382) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ضلع بھر سے ایس ایچ او، تفتیشی افسران اور کانسٹیبلان نے شرکت کی۔ ڈی پی او بلال ظفر نے پولیس افسران اور جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور تمام اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔