منگل , 22 دسمبر 2020ء
(333) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں غریب کسان کی گندم کی فصل کو زہریلہ اسپرے کرکے برباد کردیا گیا۔ متاثرہ کسان کاکہنا تھا کہ بااثرزمیندار کا اس کی زمین پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا جس میں ناکام ہو کر اس نے کارروائی کرتے ہوئے تیار فصل کو تباہ کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے 11 نامزد جبکہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ کسان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔